22 جون 2012 - 19:30

تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب نے کہا کہ ماسکو مذاکرات ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے مذاکراتي وفد نے پورے اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے منطقي رويہ اپنايا اور ابتکار عمل اپنے ہاتھ ميں رکھا ہے -

ابنا: آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے کہا کہ ماسکو ميں مذاکرات کرنےوالے ايراني وفد نے ملت ايران کي شايان شان نمائندگي کي -تہران کي مرکزي نماز جمعہ کے خطيب نے کہاکہ ايران کي منطق اور نعرہ يہ ہے کہ ايٹمي توانائي سب کے لئے اور ايٹمي اسلحہ کسي کے لئے نہيں ہونا چاہئے  - انہوں نے کہا کہ ايران نے  بارہا جو يہ اعلان کيا ہے کہ وہ ايٹمي ہتھيار بنانے کي کوشش نہيں کررہا ہے ، وہ کسي ڈر يا خوف کي وجہ سے نہيں بلکہ ايٹم بنانا دين اسلام کے فقہي اصولوں کے منافي ہے -تہران کے خطيب جمعہ نے کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران ہميشہ ہي گروپ پانچ جمع ايک کے  ساتھ مشترکہ نقطے تک پہنچنے کي کوشش کرتا رہا ہے ليکن گروپ پانچ جمع ايک ايران کے ساتھ اپنے اختلاف کو حل کرنے کے بجائے مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے  صہيوني ریاست   کي پاليسيوں پر کام کرتا ہے -تہران کے خطيب جمعہ نے صہيوني ریاست کے چار سو ايٹم بموں  کے مقابلے ميں عالمي برادري کي خاموشي پر تنقيد کرتے ہوئے کہاکہ امن عالم کے لئے سب سے بڑا خطرہ اسرائيل ہے- انہوں نے کہاکہ مغرب اور انساني حقوق کے ادارے ايک ايسے وقت انساني حقوق کا دعوي کرتے ہيں جب وہ صہيوني حکومت کے مجرمانہ اقدامات کے مقابلے ميں مکمل خاموشي اختيار کئے  ہوئے ہيں -آيت اللہ سيد احمد خاتمي نے مصر ميں صدارتي انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مصرميں حسني مبارک کے حاميوں کو انتخابات ميں کامياب قرار دينے کے تعلق سے امريکا اور اسرائيل کي کوششيں ناکام ہوچکي ہيں اور تازہ ترين رپورٹوں کے مطابق صدارتي انتخابات ميں اسلام نواز جماعتوں کے اميدوار کامياب ہوچکے ہيں -تہران کے خطيب جمعہ نے پارليمنٹ کو تحليل کرنے اور صدرکے اختيارات کو اپنے ہاتھ ميں لے لينے پر مبني مصر کي فوجي کونسل کے فيصلے کو سامراجي ايجنٹوں کو اقتدار کے ايوانوں تک پہنچانے کي ہي کوشش قرارديا اور کہاکہ مصر کي حکمراں فوجي کونسل اسلام پسندوں کے خلاف بغاوت کرنا چاہتي ہے........./169